Faraz Faizi

Add To collaction

آج کل کون برے وقت میں کام آتا ہے



♥♥♥♥♥♥♥♥♥♥

اب کی برسات بہت درد لئے آئی ہے

اشک میں ڈوبی ہوئی راتین ہیں تنہائی ہے


داغ الفت سے سجا رکھا ہے سینہ میں نے

بس یہی پونجی ہے میری یہی کمائی ہے


آج کل کون برے وقت میں کام آتا ہے

اس جہاں میں کہاں دُکھیاروں کی سنوائی ہے


بیویوں خدا کے لئے فرمائیشیں اب کم کردو

آمدنی ہے نہیں اوپر سے یہ مہنگائی ہے


صاحبو! آؤ چلو اب جشن منایا جائے

فرقت یار بہت سالوں میں رنگ لائی ہے


دوستو! تم سے مخاطب ہوں بتاؤ کبھی ایسا ہوا

مدتوں سوئے ہوں اور نیند نہیں آئی ہے؟ 


مجھ سے کہتے ہیں مرے کوئی نہیں لگتے ہو اور

مہندی ہاتھوں میں مرے نام کی لگوائی ہے


آج فیضی کی پناہوں میں چلے آؤ صنم

بعد میں پھر نہیں کہنا پیا ہرجائی ہے


♥♥♥♥♥♥♥♥♥♥

آپ کا: فراز فیض...9326187516

   8
3 Comments

Angela

08-Oct-2021 07:57 PM

Super

Reply

Simran Bhagat

02-Oct-2021 08:19 AM

Nyc

Reply